اکیس رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی

یوم شہادت حضرت علی

یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ

حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کا یوم شہادت ہے۔ علی وہ ہستی ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی اسلام کی حقانیت کو اور رسول خدا کی رسالت کو پہچان لیا، اور دنیا کو یہ سبق دیا کہ اگر باطن کی آنکھیں روشن ہوں تو ظاہری عمر کا کوئی فرق نہیں پڑتا۔

علی وہ ہستی ہیں جنہیں دونوں جہانوں کے مالک نے رحمت اللعالمین کا داماد چنا۔ وہ ہستی ہیں جنہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا قرار دیا۔ وہ ہستی ہیں جنہیں مباہلہ کے موقع پر “نفس رسول” کا خطاب ملا۔
وہ ہستی ہیں جنہیں پیغمبر خدا نے دنیا و آخرت میں اپنا بھائی پکارا۔ وہ ہستی ہیں جن کی اولاد کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اولاد کہا۔ وہ ہستی ہیں جن کے بارے میں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں۔

” علی وہ ہستی ہیں جو شب ہجرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر سوئے، اور وہ ہستی ہیں جن کے لیے غدیر خم کے میدان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ بلند کر کے فرمایا: “جس کا میں مولا ہوں، اس کا علی مولا ہے۔”
یہ وہ عظیم ہستی ہیں جن کی شہادت آج کے دن ہمیں ان کے عظیم کردار، قربانیوں، اور ایمان کی مضبوطی کی یاد دلاتی ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم کی زندگی ہمیں عدل، انصاف، اور حق پرستی کا درس دیتی ہے۔

ان کی وفات کا دن ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں کس طرح ان کے نقش قدم پر چل سکتے ہیں۔

 

Read More

3 thoughts on “اکیس رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی”

Leave a Comment